11 جنوری، 2023، 3:29 PM
Journalist ID: 2392
News ID: 84995929
T T
0 Persons

لیبلز

عدالت منصفانہ نہیں ہے اس میں شرکت نہیں کریں گے: حمید نوری

تہران، ارنا – سویڈن کی جیل میں ایرانی شہری نے کہا ہے کہ جب تک میرے موجود مسائل کو حل نہیں کیا جاتا تو میں عدالت میں حصہ نہیں لوں گا۔

یہ بات حمید نوری نے بدھ کے روز سویڈن کی عدالت میں اپنے کیس کے جائزے کے نئے دور میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ میں اس عدالت کو منصفانہ نہیں سمجھتا ہوں اور جب تک ہمارے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا تو اس عدالت میں شریک نہیں ہوگا۔
اس موقع پر جج نے نوری کا مائیکروفون بند کرنے کا حکم دیا لیکن وہ اونچی آواز کے ساتھ اپنی باتوں کو جاری رکھا کہ ہمارے پاس ماہر امراض چشم تک رسائی نہیں ہے اسی لئے اپنے کیس کے کاغذات کو نہیں پڑھ سکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں تین سال اور دو ماہ سے اب تک قید تنہائی میں ہوں، جج نے اعلان کردیا کہ مجھ پر پابندیوں کو خاتمہ دیا گیا ہے لیکن ابھی بھی میرے ٹیلی فونگ رابطے بند ہیں۔
حمید نوری ایرانی شہری اور ایرانی عدلیہ کا سابق ملازم ہے جنہوں نے نومبر 2019 کو سوئڈن کا دورہ کیا ہے اور سوئڈش پولیس کے ذریعے اسٹاک ہوم کے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گرفتار کیا گیا اور اس زمانے سے اب تک قید تنہائی میں ہے۔ اس کا الزام دہشت گرد گروہ منافقین کے دعووں پر مبنی ہے۔ ان کا دعویٰ ہے کہ نوری کسی وقت ایران میں منافقین کا جیلر تھا۔ شائع شدہ خبروں کے مطابق سویڈن نے حامد نوری کے لیے سب سے بنیادی انسانی حقوق کا احترام نہیں کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .